20 مارچ 2015 - 12:04
انصاراللہ کے رہنما کے قتل کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کرلی

یمن کے قومی مذاکرات میں عوامی تحریک انصاراللہ کے نمائندے کے قتل کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کرلی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے قومی مذاکرات میں تحریک انصاراللہ کے نمائندے اور معروف صحافی عبدالکریم الخیوانی کے قتل کی ذمہ داری، یمن کے القاعدہ گروہ نے قبول کی ہے ۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز دو مسلح عناصر نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں الخیوانی کے سر میں گولی مارکر انہیں قتل کردیا ۔ تحریک انصاراللہ نےایک بیان میں اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو، انقلاب کو ناکام بنانے کی سازش سے تعبیر کیا ہے ۔ العالم نیوز چینل نے بھی خبـردی ہے کہ الخیوانی نےاپنےقتل سےدو روز قبل العام کے ساتھ انٹرویو میں کہاتھا کہ سعودی عرب مجبور ہےکہ وہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ساتھ رابطہ کرے- تحریک انصاراللہ کے پریس انچارح عبدالکریم الخیوانی نےکہاتھا کہ ریاض حکومت، یمنی عوام کےحقوق کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر مجبور ہوگی، اور یمن میں جاسوسی اور پٹھوؤں کو ٹریننگ دینے کی اپنی پالیسی سے دستبردار ہوجائے گی۔ عبدالکریم الخیوانی یمن کےممتاز دانشور، صحافی، اعلی انقلابی کمیٹی کے ممبراور عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن بھی تھے۔ عبدا لکریم الخیوانی ہفت روزہ میگزین الشوری کے مدیر بھی تھے- وہ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے تھے اور اس سلسلے میں انہوں نے کئی مقالے اور مضمون بھی تحریر کئے تھے -

.......

/169